چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان


راولپنڈی:(سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تین مرتبہ کی چیمپیئن پاکستان نے 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور رضوان سینئر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔رواں ماہ 23جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاریوں کے لیے ابتدائی طور پر 22 کھلاڑیوں کو ہالینڈ بھیجا گیا تھا جہاں پاکستان پاکستان تربیتی کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ ٹیم نے پریکٹس میچز بھی کھیلے۔ہالینڈ میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ اور 5 پریکٹس میچز میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کی جائزہ لینے کے بعد 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اسکواڈ میں شامل گول کیپر مظہر عباس، رضوان جونیئر، رانا سہیل اور دلبر کو ڈراپ کرکے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں رضوان سنیئر (کپتان)، عمران بٹ، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر علی، علیم بلال، احمد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، ابو بکر، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، شفقت رسول، علی شان، اظفر یعقوب اور اعجاز احمد شامل ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا آخری ایونٹ 23جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا ، تیسرا میچ 26جون کو ہالینڈ ، چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29جون کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔یہ چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا 37واں اور آخری ایونٹ ہو گا جس کی بنیاد 1978 میں پاکستان نے رکھی تھی اور اسے ابتدائی ایڈیشن کے ساتھ ساتھ 1980 اور 1994 میں بھی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

error: Content is protected !!