ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کا تفصیلی دورہ

شاور( سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انجینئرنگ ونگ اور کنسلٹنٹ کو کام میں تیزی لاتے ہوئے اسے اگلے مالی سال تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سٹیڈیم میں پاکستان پریمیئر لیگ اور بین الاقوامی میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان کی ہدایت پر سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اللہ، ایکسین پشاور بلڈنگ جمشید، کنسلٹنٹ ساجد اور ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کنسلٹنٹ ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر حکام کو اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی ڈی جی نے مختلف سائٹس کا دور بھی کیا اور جہاں جہاں نئی تعمیرات کی جارہی ہیں ان کی حد بندی کا جائزہ لیا، نئے گیٹ میں داخلے نظام کو جدید ضروریات کے مطابق کرنے اور دیگر پہلوؤں پر بات چیت کی۔ جنید خان زیر تعمیر ہاسٹل ، میڈیا سنٹر اور انڈورکرکٹ اکیڈمی بھی گئے جہاں کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں نے دراخواست کی کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ ملحقہ جمخانہ گراؤنڈ کو بھی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سے لیز پر لیکر سٹیڈیم کا حصہ بنایا جائے ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں کھیلوں کے شعبے میں ایک بڑا پراجیکٹ ہے جو ملک بھر کے لئے بالعموم اور صوبے کے لئے بالخصوص ایک سنگ میل ثابت ہوگا

ارباب نیاز سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب 38 روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے سٹیڈیم میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گیاانہوں نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے منصوبے میں گراؤنڈ کی امپروومنٹ،نیا پویلین ،چینجنگ رومز،تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ جو16000 سے 32000 تک ہوجائے گی ،اضافی فلور کی تعمیر ،فلڈ لائٹس،ڈائیننگ ہال ،کانفرنس روم،سوئمنگ پول،آفس رومز،واش رومز ،میڈیا گیلریز ،وی آئی پی سٹینڈ،فلڈ لائٹس جنریٹرز ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،سوئمنگ پول،جمنازیم،انڈور پریکٹس وکٹیں ،فائیو سٹار اکاموڈیشن برائے پلیئرز و آفیشلز ،ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی انڈور کرکٹ اکیڈیمی وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جلد مکمل کیا جائے اور پی ایس ایل میچز کا انعقاد بھی پشاور میں کرایا جائے جس کے لیے پی سی بی سے بات کی گئی ہیکوشش ہے کہ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ پشاور میں کرانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے امید ہے کہ اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد یہاں پی ایس ایل کے میچ کرائے جائیں گے۔

error: Content is protected !!