ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سپورٹس پالیسی جلد ازجلد تیار کرنیکی ہدایت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی صدارت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے افسران ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد نے دفتری امور اور سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سپورٹس پالیسی جلد ازجلد تیار کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب لانے کے لئے سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا، صوبہ بھر میں سپورٹس کی مزید جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے، نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے نچلی سطح سے کام شروع کیا جائے گا اور سپورٹس کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں، باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پروگرام ترتیب دیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبے جلدازجلد مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور ان کی رفتار تیز کی جائے تاکہ نوجوان ان سہولتوں سے استعفادہ حاصل کرسکیں، سپورٹس کی ترقی کے لئے سب کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا اس میں کسی قسم کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

error: Content is protected !!