ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 319 رنز بنالیے

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے اور اسے پاکستان پر 139 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جو اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے کھیل کے آخری روز آئرلینڈ کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہوگا۔پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو آئرلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، کیون اوبرائن 118 اور ٹائیرون کین 8 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستانی بولرز نے پہلی اننگز میں آئرلینڈ جو جلد آؤٹ کرنے کے بعد حاصل ہونے والا فائدہ گنوا دیا اور چوتھے دن کھیل ختم ہونے سے قبل آئرلینڈ کو آل آؤٹ نہ کرسکے۔میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز سے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کیا تو ایڈ جوائس 39 اور پورٹر فیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔آئرش ٹیم مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی کہ 69 کے مجموعے پر ایڈ جوائس رن آؤٹ ہوگئے اور وہ 43 رنز بناسکے جب کہ نئے آنے والے بلے باز اینڈی بالبرنی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرین بھی 18 رنز بناسکے جو 94 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد پویلین لوٹے۔پاکستان بولنگ کے خلاف مزاحمت کرنے والے آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ بھی 32 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جنہیں محمد عامر نے میدان بدر کیا۔مشکل وقت میں آئرلینڈ کے سینیئر کھلاڑی کیون اوبرائن اور اسٹیورٹ تھامپسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا۔دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 114 رنز کا اضافہ کیا، اس موقع پر تھامپسن 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم کیون اوبرائن اپنی سنچری مکمل کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے آئرش بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد عامر نے 3 ،محمد عباس نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!