ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی چیلنج میچ ‘ انگلینڈ کو سرخرو کردیا


وارکشائر(سپورٹس لنک رپورٹ) کالم فلائن کی شاندارآل راؤنڈ کارکردگی اور ہیوگو ہیمنڈ کی نصف سنچری نے انگلینڈ کو ڈس ایبلڈیونیورسٹی آف وارکشائر ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریسٹ آف ورلڈ الیون کیخلاف 22رنز کی فتح سے ہمکنار کردیا۔ کالم فلائن نے 25رنز بنائے اور 3وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ جبکہ ہیوگو ہیمنڈ نے 68رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے 179رنز کے تعاقب میں ریسٹ آف ورلڈ الیون کی اننگز 8وکٹوں پر 156رنز پر محدود رہی۔ناکام سائیڈ کے کپتان حسنین عالم کے 30گیندوں پر بنائے گئے 47رنز ٹیم کے کام نہ آسکے۔وارکشائر کاؤنٹی گراؤنڈ پر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوںپر 178رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ہیگو ہیمنڈ نے 44گیندوںپر 68رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جو 8چوکوں اور 2چھکوں سے مزین تھی۔کالم فلائن نے 28گیندوں پر 25 رنز اسکور کئے۔ان کی اننگز 2چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھی۔لائم برائن نے 12گیندوں پر 2چوکے لگا کر 16رنز کا حصہ ڈالا۔

آف اسپنر جہانزیب ٹوانہ نے 16رنز پر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کازول حسین اور فرحان سعید کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ریسٹ آف ورلڈ الیون کی جوابی اننگزمقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 156رنز پر محدود رہی۔کپتان حسنین عالم نے 30گیندوں پر 47رنز اسکور کئے ۔ دوران اننگز انہوں نے 4چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔آل راؤنڈر کازول حسین کے 40رنز 5چوکوں کی مرہون منت تھے۔جہانزیب ٹوانہ 10گیندوں پر 23رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 2چوکے اور ایک چھکا لگیا۔مطلوب قریشی کے 22رنز 19گیندوں پر 2چوکوں کی مدد سے بنے۔کالم فلائن نے 14رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو چلتا کرکے فتح کی بنیاد رکھی۔ ڈین ہام کو 26اور لائم برائن کو 44رنز پر 2,2وکٹ ملے۔ واروکشائر سی سی کے کھلاڑی اور چیئرمین ، پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرل مچل نے بحیثیت مہمان خصوصی وائس چانسلر اور سی ای او پروفیسر ڈیوڈ گرین اور آئن مارٹن ، ہیڈ آف ڈیس ایبلٹی کرکٹ ، ای سی بی کے ہمراہ انگلینڈ کے کپتان آئن نارین کو ونر ٹرافی پیش کی۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کے اوپنر محمد شہباز کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز اور کپتان نہار عالم کو 12وکٹوں کے حصول پر بہترین بولر اور بہترین کپتان کا ایوارڈجبکہ ہیگو ہیمنڈ کو مین آف دی فائنل کے ایوارڈ پیش کئے گئے۔اعزازی سیکریٹری امیر الدین نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ اور اسپانسر زسے اظہار تشکر کیا۔ پی ڈی سی اے پیٹرن ان چیف سلیم کریم ، کوچ محمد جاوید، عمر رشید، ڈاکٹر نعمان پالیکر، ٹرینر راشد قریشی اور میڈیا منیجر محمد نظام کو بھی اعززی شیلڈز پیش کی گئیں۔

error: Content is protected !!