ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن،فائنل میں ثانیہ نہیوال کو شکست


کوپن ہیگن(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال کو ڈنمارک اوپن کے فائنل میں چینی تائی پے کی کھلاڑی عالمی نمبر ون تائی توژو ینگ کے ہاتھوں تیرہ بارہ، اکیس تیرہ اور چھ اکیس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،بھارت کی ثانیہ نیہوال جو دو سال بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچی تھیں اپنی حریف تائی توژو کے خلاف اپنی ناکامیوں کے سلسلے کو روکنے میں ناکام رہیں، اب تک ثانیہ نہیوال اور تائی توژو کے درمیان اٹھارہ بار مقابلہ ہو چکاہے جس میں سے ثانیہ نہیوال صرف پانچ بار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں، ثانیہ نے آخری بار تائی توژو کو 2013 میں شکست دی تھی اس کے بعد سے ہونے والے تمام گیارہ مقابلوں میں تائی توژو ان پر حاوی رہیں ہیں۔

error: Content is protected !!