ڈپلومیٹک لیثررلیگزکے 7ویں راؤنڈ کے اختتام پر برازیل کی پہلی پوزیشن


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹوٹل گراؤنڈ اسلام آباد پر جاری ڈپلومیٹک لیثررلیگز سیزن IIمیں 7ویں راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوگئے۔ برازیل نے رشیا کو 1-0، تھائی لینڈ نے اسپین کو 4-0، انٹرنیشنلز نے جاپان کو 2-0اور ایران نے چائنا کو 5-0سے شکست دی۔ 8ٹیموں پر مشتمل لیگز میں جملہ14راؤنڈز کھیلے جائیں گے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی لیگزمیںہر ٹیم مخالف ٹیم سے 2,2بار نبردآزما ہوگی۔7ویں راؤنڈ کے اختتام پر برازیل اور تھائی لینڈ ناقابل شکست ہیں۔ برازیل 14پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ تھائی لینڈ 11پوائنٹس بنا کر بہتر گول اوسط پر دوسری پوزیشن لیے ہوئے ہے۔ رشیا کی 11پوائنٹس کے ہمراہ تیسری، انٹرنیشنلز کی 9پوائنٹس، اسپین کی 7پوائنٹس ، ایران اورجاپان کی 3,3پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب تیسری، چوتھی، پانچویں ، چھٹی اورساتویں پوزیشن ہے جبکہ چائنا 8ویں اور آخری پوزیشن پر ہے جس نے ہنوز اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔ برازیل کے مبشرسنجرانی 7میچوں میں 18گول اسکور کرکے ٹاپ اسکورر ہیں۔ایونٹ کا 8واں راؤنڈ 24نومبر کو کھیلا جائے گا۔چیئرمین ورلڈ گروپ ،لیثررلیگز محمود ٹرنک والا نے ڈپلومیٹک لیگز کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد سیزن IIکے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں غیر ملکی سفارت خانوں کی ٹیمو ں کی شرکت سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں جارہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن اور کھیلوں میں انتہائی دلچسپی رکھنے والا ملک ہے ۔ لیثررلیگز اسطرح کے ایونٹ کو مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

error: Content is protected !!