ڈکار ریلی 2018 اپنے آخری مرحلے میں داخل

ڈکار ریلی 2018 اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جہاں بائیک، کار اور ٹرک ڈرائیورز ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششوں میں مگن دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈکار ریلی کا 13مرحلہ ارجنٹینا میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جس میں اسپین سے تعلق رکھنے والے ’کار لوس ساینز‘ نامی ڈرائیور نے کامیابی حاصل کی۔

 

14مراحل پر مشتمل دنیا کی مشکل ترین ڈکار ریلی میں مختلف ممالک سے 500 سے زائد ماہر بائیک رائیڈرز سمیت کار اور ٹرک ڈرائیورز نے شرکت کی ہے، جو مختلف مراحل میں اپنی برتری ثابت کر کے جیت کا سفر طے کررہے ہیں۔

6 جنوری سے شروع ہونیوالی اس ڈکار ریلی کا 40 واں ایڈیشن آج 20 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

error: Content is protected !!