ڈیرن سیمی کا کراچی پہنچنے کے بعد روایتی ڈانس

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کی کامیابیوں سلسلہ جاری ہے اور دبئی ، لاہور سے ہوتے ہوئے فائنل تک رسائی کر لی ہے اور پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جارہاہے ۔ ایلیمنیشن میچ میں کراچی کنگز کو دھول چٹانے کے بعد سیمی الیون کراچی پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ رات کراچی پہنچنےپر پشاور زلمی کا شاندار استقبال کیا گیا ، تاہم سیمی اپنے روایئتی رقص کی وجہ سے مشہور ہیں اور یہ رقص پشاور زلمی کی پہچان بھی بن چکا ہے ۔کراچی پہنچتے ہی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار اس روائیتی ڈانس سے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔

error: Content is protected !!