ڈیرن گنگا کی گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور انٹرنیشنل کمنٹیٹر ڈیرن گنگا کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے لگے ،ان کی بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے تاہم اس بات کی نشاندہی نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو حالیہ ہے یا پرانی جسے کسی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرن گنگا پاکستان سپرلیگ میں کمنٹری کے فرائض کی ادائیگی کیلئے ساتھی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کے ہمراہ کراچی آئے تھے اور انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کراچی میں بھی کرکٹ کی بحالی کو سراہا تھا۔

error: Content is protected !!