ڈیسکون کےزیر اہتمام کارپوریٹ کمپنیوں کی کرکٹ سپرلیگ کا آغاز کل ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیسکون کے زیر اہتمام کارپوریٹ کمپنیوں کی ٹیموں کی ” سپر لیگ ” کا آغاز کل ( ہفتہ) سے جم خانہ کرکٹ گرائونڈ باغ جناح میں ہوگا ، ایونٹ میں ملک بھرسے کارپوریٹ سیکٹر کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ۔ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ اور ڈرا کی تقریب ڈیسکون کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف ایچ آر آفیسر احسن قریشی تھے جبکہ تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے مینیجرز اور کپتان شریک ہوئے ۔ایونٹ کے آرگنائزر اور ڈیسکون کے ہیڈ ایڈمنسٹریشن فہیم مختار بٹ نے بتایا کہ سپر لیگ میں ، نیسلے، ٹیٹرا پاک، ہنڈا، ڈیسکون، جاز، نیسپاک، ایف بی آر، آئی سی آئی، کوکا کولا،پرل کانٹینٹل ، فاطمہ گروپ، پیکیجز، اکزونوبل، آواری ، ایمرا اور ابیکس  کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ کے میچز مختلف گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے اور لیگ میچز دو ماہ تک جار ی رہیںگے۔علاوہ ازیں تمام ٹیمز کے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کے حوالے سے ڈیسکون خصوصاًچیف آرگنائزر فہیم بٹ کی کاوشوں کو سراہا  ۔ آخر میںڈرا کے ذریعے میچز کے چار پول تشکیل دئیے گئے ۔ٹورنامنٹ کا آغاز کل بروز (ہفتہ) سے ہوگا اور افتتاحی تقریب جمخانہ گرائونڈ باغ جناح میں منعقد ہو گی۔

error: Content is protected !!