ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ڈیل اسٹین نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور وہ 93 میچز میں 439 شکار کرچکے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔اپنے بیان میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ ‘دوبارہ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا سوچنا انتہائی خوفناک ہے تاہم کبھی کرکٹ نہ کھیلنے کا سوچنا اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے’۔انہوں نے کہا کہ آج میں ٹیسٹ فارمیٹ سے راہیں جدا کررہا ہوں جس سے میں بے حد لگاؤ رکھتا تھا

میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ سب سے بہترین فارمیٹ ہے جو آپ کا ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر امتحان لیتی ہے۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر توجہ مرکوز کرنے اور کیریئر کو طول دینے کیلئے کیا۔خیال رہے کہ ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے تھے اور جنوبی افریقی ٹیم کی کارکردگی بھی میگا ایونٹ میں ناقص رہی تھی۔

error: Content is protected !!