ڈیون سمتھ کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی

کنگسٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ویسٹ انڈیز کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں ڈیون اسمتھ کی 3 برس بعد دوبارہ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 6 جون سے ہو گا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے 13رکنی اسکواڈ میں نوجوان وکٹ کیپر جیمر ہملٹن کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی۔اسکواڈ میں 3 برس بعد ڈیون اسمتھ کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ اپریل 2015 میں ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم سے سنیل امبرس، جرمین بلیک ووڈ اور ریمن ریفر کو ڈراپ کر دیا ہے۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، دویندرا بیشو، کریگ بریتھویٹ، روسٹن چیز، میگل کمنز، شین ڈوئرچ، شینن گبریئل، جیمر ہیملٹن، شیمرون ہٹمیئر، شے ہوپ، کیرن پاول، کیماروچ اور ڈیون اسمتھ پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!