ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹونٹی شروع،،پہلے میچ میں اسٹیٹ بینک فاتح

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کراچی میں شروع ہوگیا جس کے پہلے میچ میں اسٹیٹ بینک نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور حفصہ خالد نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

جب کہ ہائیر ایجوکیشن کی بالر ماہم زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی، جب کہ ماہم ظہیر اور معصومہ بسارت ہی ڈبل فگر میں شامل ہوسکیں۔

انعم امین نے 4 اور حفصہ امجد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹیٹ بینک کی ٹاپ اسکورر حفصہ خالد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!