ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ،ہائرایجوکیشن کو شکست


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈیپارٹمنٹل ٹی 20ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں پی سی بی الیون نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 14 رنز سے ہرا دیا۔پی سی بی الیون نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 ا وورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنزبنائے

ثنا عروج نے سات چوکوں کی مدد 47 رنز، فریحہ محمود نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، مہک امین اور اقصی عابد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19.4اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

نجمہ بی بی نے دو چوکوں کی مدد سے 37 رنز، مریم ظہیر نے چار چوکوں کی مدد سے 19 رنز، فضیلہ اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، صبا نذیر نے 18 رنز دے تین جبکہ پلیئر آٖ ف دی میچ ثنا عروج نے 12 رنز دو وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!