کائونٹی ٹی ٹونٹی کپ،ورسٹرشائر نے فائنل میں سسکس کو شکست دیدی


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)وسٹرشائر کائونٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں سسکس کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سسکس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے،سسکس کی جانب سے لوری ایونز نے 52 جبکہ لیوک رائٹ نے 33رنز کی اننگز کھیلی،ورسٹرشائرکی جانب سے معین علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ پارنل اور بارنارڈ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔


جواب میں ورسٹرشائر نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.3اوورزمیں حاصل کرلیا، ورسٹرشائرکی جانب سے معین علی نے 41 جبکہ ساکس نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا سسکس کی جانب سے بریگز اور بیئر نے دو دو جبکہ آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی، پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بن ساکس کو دیا گیا۔

error: Content is protected !!