کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ‘ شریک ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ساتواں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت ندیم خان ، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس میں ٹورنامنٹ کے جملہ امور کی انجام دہی کیلئے باہم مشاورت کی گئی اور ایونٹ کو شاندار طریقے سے آرگنائزکرنے کیلئے مختلف کمیٹیان بھی تشکیل دی گئیں۔ ندیم خان کا کہنا تھا کہ انشاء اﷲ سب کی مشترکہ کاوشوں سے اس ٹورنامنٹ کو ماضی کی طرح اس بار بھی کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔انہوں نے شریک 8ٹیموں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ ’اے‘ دفاعی چمپئن کے الیکٹرک، نیشنل بنک، سوئی سدرن گیس ، عمر ایسوسی ایٹس جبکہ گروپ ’بی‘ سوئی نادرن گیس، اسٹیٹ بنک، پی آئی اے اور پاکستان ٹیلی وژن کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز25مئی سے ڈی ایچ اے گراؤنڈ (معین خان اکیڈمی) پر فلڈ لٹ میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!