کارپوریٹ کپ ‘ سوئی سدرن گیس اور ایئرفورس کی آسان کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 7ویں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ 2019میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے مومن سیڈز کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ احمد شہزاد نے 63رنز کی شاندار اننگزکھیلی انہیں کرنل کاظم ظفر خان نے بحیثیت مہمان خاص مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ایئر فورس کو کینڈی لینڈ پر 9وکٹوں سے غلبہ حاصل رہا۔ ذیشان ملک کو 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر ایکٹر عدنان صدیقی نے انہیںمین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ڈی ایچ اے اسپورٹس اسٹیڈیم (معین خان اکیڈمی) پر فلڈ لٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مومن سیڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 133رنز اسکور کئے ۔جاہد علی نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 57رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عادل سردار کے 24رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔محمد یاسر نے 11رنز میں ایک چوکا لگایا۔اسامہ میر کو 23رنز پر 2وکٹیں ملیں۔سدرن گیس کمپنی نے مطلوبہ ہدف کو 14.1اوورز میں 2وکٹوں پر یقینی بنالیا۔ احمد شہزاد نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ انکے 63رنز میں 5چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔ خوشدل شاہ نے 22رنز کی اننگز میں 2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔عادل امین کے 20رنز 2چوکوں اور ایک چھکے کی مرہون منت تھے۔عاصم علی اور عادل سردار کو ایک ایک وکٹ ملی۔دوسرے میچ میں کینڈی لینڈ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 106رنز بنائے۔ جبران خان نے 29رنز میں 3چوکے، یاسر حسین نے 16رنز میں ایک چوکااور ذوالفقار دلاور نے 13رنز میں 2چوکے لگائے۔ محمد اسمٰعیل، عارش علی اور محمد عرفن نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔پاکستان ایئر فورس نے 11.3اوورز میں ایک وکٹ پر 107رنز بنا کر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا۔ ذیشان ملک نے 8چوکوں اورایک چھکا لگا 52رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 27رنز میں 2اور اسامہ بلوچ نے 22رنز میں 2چھکے اور2چوکے رسید کیے۔

error: Content is protected !!