کالجز اور یونیورسٹیز ہر سال مختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ منعقد کرائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز کو چاہئے کہ وہ ہر سال اپنے اداروں میںمختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ منعقد کرائیں، عام طور پر کالجز اور یونیورسٹیز میں سالانہ سپورٹس ڈے منعقد کراکر ذمہ داری پوری کردی جاتی ہے اس طرح کھلاڑیوں کی صلاحیتیں سامنے نہیں آتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ڈائریکٹر سپورٹس اور سپورٹس آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک انیس شیخ اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ تعلیمی ادارے سپورٹس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیںلہٰذا کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر سپورٹس کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب تعلیمی اداروں سے مل کر نیا ٹیلنٹ سامنے لائے گا، کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ تمام کالجز اور یونیورسٹیز مختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ منعقد کرائیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے، عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سالانہ سپورٹس ڈے منعقد کراکر ذمہ داری پوری کردی جاتی ہے اس طرح کھلاڑی کی صلاحیتیں سامنے نہیں آسکتیں، ہم سب کو مل کر سپورٹس کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا، انہوں نے تمام ڈائریکٹر سپورٹس کو ہدایت کی وہ اپنے اپنے ادارے کا سپورٹس شیڈول سپورٹس بورڈ پنجاب کو دیں تاکہ اس پر مشاورت کرکے سپورٹس کو مزید فروغ دیا جاسکے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور تعلیمی ادارے مل کر سپورٹس کی ترقی کے لئے کام کریں گے تو سٹار کھلاڑی پیدا ہوسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!