کامران اکمل کی دھواں دھار بیٹنگ،،،کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں کامران اکمل نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل اوپن کررہے ہیں۔کامران نے اکمل نے اپنی نصف سنچری 17 گیندوں پر اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا۔کامران اکمل کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عثمان شنواری کے ایک اوور تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 25 رنز حاصل کیے۔

error: Content is protected !!