کامن ویلتھ گیمز،،ہاکی میں کل پاک بھارت ٹاکرا

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ ) اکیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ہاکی کے میچ میں ان ایکشن ہوں گے، پاکستان ابھی تک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر چکا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نے پہلا میڈل اپنے نام کیا۔ ویٹ لفٹنگ کی باسٹھ کلو گرام کیٹیگری میں طلحہٰ طالب نے کانسی کا تمغہ جیتا۔قومی ہاکی ٹیم بھی ویلز کے مد مقابل ہوئی، دونوں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ٹیم پاکستان سات اپریل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ان ایکشن ہوں گی۔

 

error: Content is protected !!