کامن ویلتھ گیمز،نجمہ 400میٹردوڑ میں صرف اپنی انفرادی کارکردگی بہتر بنا سکیں

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز میں ایتھلیٹکس کے ویمنز چارسو میٹر ہیٹ راؤنڈ ون میں پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین نے مقررہ فاصلہ 57.12 سیکنڈز میں طے کر کے ساتویں پوزیشن حاصل کی جو ان کی سیزن بیسٹ کارکردگی بھی ہے۔کوالیفائنگ مرحلے سے چار کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں جگہ ملی جن میں کینیا کی میکسی میلا امالی، جمیکا کی ٹوویا جینکنز، قبرص کی ایلینی آرٹی ماٹا اور کانیکا بیک لیس شامل ہیں۔

 

error: Content is protected !!