کامن ویلتھ گیمز،پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی جیت،کینیڈا کو ہرا کر 7ویں پوزیشن


گولڈکوسٹ/آسٹریلیا(سپورٹس لنک رپورٹ)21ویں کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان نے کینیڈاکوشکست دیکرساتویں پوزیشن حاصل کی۔پاکستان اورکینیڈاکی ٹیموں کے مابین ساتویں اورآٹھویں پوزیشن کے لئے میچ کراراہاکی اسٹیڈیم گولڈکوسٹ میں کھیلاگیاجس میں پاکستان نے کینیڈاکو3-1سے شکست دی۔کھیل کے بارہویں منٹ میں کینیڈاکی جانب سے جیمزکرکپیٹرک نے فیلڈگول کرکے اپنی ٹیم کوایک گول کی برتری دلادی ۔دوسرے کواٹرمیں بھی کینیڈانے اپنی برتری برقراررکھی ۔تیسرے کواٹرمیں34ویں منٹ میں پاکستان کے محمدارسلان قادرنے فیلڈگول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکردیا۔چوتھے کواٹرمیںپاکستان کی جانب سے 40ویں منٹ میں مبشرعلی نے پلنٹی کارنرپرگول کرکے ٹیم کو2-1سے برتری دلادی اور57ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے تیسرا گول محمدعرفان جونیئرنے کیا۔پاکستان کھلاڑیوں محمدعرفان کو34ویں منٹ اورارشدکو44ویں منٹ میں گرین کارڈدکھایاگیا۔واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمزمیں ناقابل شکست رہی ٹیم نے اپنے چاروں گروپ میچ برابرکھیلے اورپوزیشن میچ میں کینڈاکوشکست دی۔

error: Content is protected !!