کامن ویلتھ گیمز،ہاکی فیڈریشن نے 32کھلاڑی تربیتی کیمپ میں طلب


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کیلئے 32کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کر لیا ۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے جانیوالے 32کھلاڑیوں کو 28فروری کو عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ٹیم منیجر حسن سردار کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اومان میں کھیلے گئے تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کا کھیل انتہائی مایوس کن رہا اور قومی کھلاڑی ہلکی ٹیموں اومان اور جاپان کیساتھ ہونیوالے میچز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فائنل میں جاپان جیسی ہلکی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 32کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لئے ہیں جن میں عرفان جونیئر ، عمران بٹ ، مظہر عباس، امجد علی ، محمد عرفان سینئر، فیصل قادر، مبشر علی ، بلال علیم ، تعظیم الحسن ، عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود، توفیق ارشاد، محمد رضوان سینئر ، شفقت رسول ، دلبر ، شان ارشاد، محمد عرفان سینئر ، رانا سہیل ، عتیق ارشد، سمیع اللہ ، اظفر یعقوب ، علی شان ، اعجاز احمد ، ارسلان قادر، شاہجی احمد، عمر بھٹہ ، محمد رضوان جونیئر ، عاطف مشتاق، عمر حمدی ، تیمور ملک ، تصور عباس، خضر ، جنید اقبال شامل ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز 4اپریل سے آسٹریلیا میں شروع ہونگی۔

error: Content is protected !!