کامن ویلتھ گیمز،3ہزار میٹر سٹیپل چیز میں عائشہ کا طلائی تمغہ


گولڈکوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ میں آسٹریلیا نے ویمنز جیولن تھرو، مینز ہائی جمپ، مینز شاٹ پٹ اور ویمنز ٹی 35اور 100 میٹر میں طلائی تمغے جیت لئے، جمیکا کی عائشہ نے ویمنز 3000 میٹر سٹیپل چیز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا، امانتل نے ویمنز 400 میٹر اور جنوبی افریقہ کے لووو نے لانگ جمپ میں طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو ایتھلیٹکس میں 7 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، آسٹریلیا نے ویمنز جیولن تھرو، مینز ہائی جمپ، مینز شاٹ پٹ اور ویمنز ٹی 35، 100 میٹر میں4 طلائی تمغے حاصل کئے ۔

error: Content is protected !!