کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل

گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فتوحات کی ہیٹرکس مکمل کر کے کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، بلیک کیپس کی طرف سے رسل نے شاندار ہیٹرکس سکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، پن شیا اور انگلس نے ایک، ایک گول کیا، سکاٹ لینڈ کی جانب سے دونوں گولز فورستھ نے کئے، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو 4-0 گولز سے شکست دی، یہ آسٹریلیا کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اور اس نے بھی فتوحات کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ووتھرزپون نے دو جبکہ ہاورڈ اور مٹن نے ایک، ایک گول داغا۔

error: Content is protected !!