کراچی میں پانی کے بحران پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) شہر قائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔کراچی میں پانی کے بحران پر مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی پانی کے بحران پر آواز اٹھائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کیے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟

error: Content is protected !!