کراچی کنگزکا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ختم،ہزاروں کھلاڑیوں نے جوہر دکھائے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی کھلاڑی کی کھوج صوبہ پنجاب میں اختتام پذیر ہوگئی، کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوات سے صادق آباد تک کراچی کنگز کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ بھی ڈھونڈ نکالا۔کراچی کنگز نے جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا، ٹیلنٹ کی کھوج خیبرپختونخوا سے شروع ہوئی اور صوبہ پنجاب میں آکر مکمل ہوئی۔سوات سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ہزاروں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، شہر اقبال سیالکوٹ سے صادق آباد تک کراچی کنگز کا ڈنکا بجتا رہا۔پرجوش انداز سے ٹیم کراچی کنگز کا استقبال ہوا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بلے بازوں کی مہارت کو جانچا گیا، بالنگ میں لائن اور لینتھ دیکھی گئی۔نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، کراچی کنگز کا مقصد ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔دو روز قبل ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ پنجاب کے ضلع بورے والہ پہنچ تھا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج لگائی تھی۔اس دوران بہت سے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنے اندر چھپے کرکٹ کے جنون کو کراچی کنگز کے پلیٹ فارم پر پیش کیا تھا۔

error: Content is protected !!