کراچی کنگز کی ٹیم بھی دبئی پہنچ گئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم کراچی ایئرپورٹ سے دبئی پہنچ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی بڑی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ ہوگئی، کراچی ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں رخصت کیا۔مداحوں نے ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، اس موقع پر عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر سوئنگ کے سلطان صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے زبردست موقع ہے۔ ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی پی ایس ایل فور کو اور بڑا ایونٹ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کا ہر میچ اہم ہو گا۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا وارم اپ میچ 12فروری کو ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو ملتان سلطانز سے کھیلے گی۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں منعقد ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیںدوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے17مارچ تک ہوگا۔

error: Content is protected !!