کرسٹیانو رونالڈو نے 2 برس کی معطل جیل قبول کر لی

میڈرڈ: (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتااور وہ جرمانہ ادا کرکے اس سزا سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں اسپینش حکام سے ڈیل کے نتیجے میں 2 برس کی معطل جیل سزا اور 12.1 ملین پائونڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ رپورٹس کے مطابق رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر یوونٹس میں جانے والے رونالڈو نے اسپینش حکام کو 12.1 ملین پائونڈ کے علاوہ 4.7 ملین پائونڈ قانونی اخراجات کی مد میں بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان پر امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 12.8 ملین پائونڈ ٹیکس چھپانے کا الزام تھا۔

error: Content is protected !!