کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو حادثہ


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹر احمد شہزاد کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر احمد شہزاد نے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر شئیر کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات جم سے واپس آتے ہوئےمیرے گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ اس وقت میں پولیس اسٹیشن میں ہوں اور ”ہٹ اینڈ رن” کی ایک شکایت درج کروارہا ہوں۔

error: Content is protected !!