کرکٹر بسمہ معروف کل زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرینگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کل ( بدھ) شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بسمہ معروف کی شادی کی تقریب گیریژن گولف کلب کے ساتھ منسلک شادی ہال میں ہوگی۔بسمہ معروف کے شوہر کانام ابرار احمد ہے جوپیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ یاد رہے کہ بسمہ معروف کا کیریئر انجری کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آئیں اور تمام خدشات کو شکست دے دی۔

error: Content is protected !!