کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدر لینڈ کا مستعفی ہونے کا اعلان

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے پیش نظر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ 20 سال سے سجڑے سدرلینڈ اپنے اس سفر کے 17 سال تک چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔انہوں نے 12 ماہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے متبادل کے ملنے تک اپنی خدمات سرانجام دینے کا کہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا میں تقریباً 20 سال گزارنے کے بعد اب یہ صحیح وقت ہے، میں بہت مطمئن ہوں کہ یہ وقت میرے لیے اور کھیل کے لیے بہتر ہے۔خیال رہے کہ سدر لینڈ کا استعفیٰ آسٹریلین کرکٹ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران آنے والی تبدیلیوں میں انتہائی اہم ہے۔ان پر یہ دباؤ اس وقت سامنے آیا جب مارچ کے مہینے میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، ان کے ڈپٹی ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کمرون بین کرافٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی تھی۔ان تمام کھلاڑیوں کو اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ریاستی و بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہ مین نے استعفیٰ دے دیا تھا۔سدر لینڈ نے استعفیٰ دینے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دباتے ہوئے کہا تھا کہ اس بحران میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت انتہائی بڑا مسئلہ تھا تاہم اگر آپ کسی انڈسٹری اور ماحول میں کام کرتے ہیں جیسے ہم کام کرتے ہیں تو یہ چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتی رہتی ہیں۔فوری عہدہ نہ چھوڑنے کے سوال کے جواب میں سدر لینڈ کا کہنا تھا کہ وہ اختیارات کا تبادلہ بغیر کسی چیز میں رکاوٹ بنے کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سدرلینڈ، ساببق اکاؤنٹنٹ اور میڈیم فاسٹ باؤلر نے کئی فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کی تھی نے 1998 میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ میں جنرل مینیجر کے عہدہ سنبھالا تھا۔جنرل مینیجر کا عہدہ سنبھالنے کے 3 سال بعد مالکوم اسپیڈ کے مستعفیٰ ہونے پر وہ چیف اگزیکٹو کے عہدے پر تعینات ہوئے جس کے بعد سے وہ اس ہی عہدے پر فائز رہے۔

error: Content is protected !!