کرکٹ آسڑیلیا کو کل وقتی چیئرمین مل گیا


سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایرل اینڈننگز کو کرکٹ آسڑیلیا کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، ایرل سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور نارتھ میلبورن کرکٹ ٹیم کے صدر بھی رہ چکے ہیں، قبل ازیں انہیں کرکٹ آسڑیلیا کے قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب انہیں کل وقتی چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، چیئرمین مقرر کئے جانے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ مجھے پر جو اعتماد کیا گیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور میری پوری کوشش ہو گی کہ کرکٹ آسڑیلیا کو بلندیوں کی جانب لیکر جائوں ان کا کہنا تھا کہ بطور قائم مقام چیئرمین کچھ چیزیں دیکھی ہیں جن میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے اور بہت جلد کرکٹ آسڑیلیا میں لوگوں کو ایک مثبت تبدیلی میں نظر آئے گی ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میرٹ پر ہونگے اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!