کرکٹ میدانوں کے بعد سکواش کورٹس بھی اچھی خبر

اسلام آباد(سپورٹسلنک رپورٹ)کرکٹ کے میدانوں کے بعد سکواش کورٹس سے میں بھی پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اورپروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے کراچی اور لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رضا مند ی ظاہر کر دی ہے جس کے تحت اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور کو انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ایلکس گاف کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ اسلام آباد کے بعد اب پی ایس اے کراچی اور لاہور میں بھی انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کے انعقاد کی اجازت دے اور اس حوالے سے اپنا سروے بھی مکمل کر لے جس کے جواب میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رضا مند ی ظاہر کرتے ہوئے سروے کیلئے سپورٹس رسک کے نمائندوں کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سپورٹس رسک 10اور11مارچ کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے گی جہاں سکواش لیجنڈ جہانگیر خان انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بریفنگ دینگے جس کے بعد 12مارچ کو لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا ۔

error: Content is protected !!