کرکٹ ٹیم لندن روانہ ہو گئی،کتنے دن آرام کریگی، اگلا ٹکرائو کس بڑی ٹیم کیساتھ ہوگا؟

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم آج مانچسٹر سے لندن روانہ ہوگی جہاں دو روز آرام کے بعد اگلے میچ کی تیاری کرے گی۔گرین شرٹس جنوبی افریقا کیخلاف اپنے اگلے میچ کیلئے 20 جون سے تیاریوں کا آغاز کریں گے، ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 23 جون کو لارڈز کے میدان میں ہوگا۔ایونٹ میں قومی ٹیم اب اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے اور اس کو فائنل فور میں جگہ بنانے کے اپنے بقیہ 4 میچز میں جیت کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کی ہار جیت بھی بہت معنی رکھتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اور اہم میچ پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!