کرکٹ کی تاریخ کے پہلے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ 2 دن میں

کرکٹ کی تاریخ کے پہلے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ 2 دن میں ہی ہوگیا ،جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو اننگز اور 120 رنز سے شکست دیدی۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلئے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن زمبابوے نے 30رنز 4آوٹ پر اننگز شروع کی لیکن پوری ٹیم 68رنز پر سمٹ گئی ۔

جنوبی افریقہ نے مہمان ٹیم کو فالو آن کرایا لیکن زمبابوے ٹیم کی دوسری اننگز صرف 121 رنز تک ہی محدود رہی ،یوں زمبابوے کو جنوبی افریقہ سے ایک اننگز اور 120 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 309رنز 9آوٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی ۔

error: Content is protected !!