کرک انفو ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم،صرف دو پاکستانی کھلاڑی شامل

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے 2017 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ویب سائٹ کی جانب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم میں بھارت کے 5، پاکستان اور انگلینڈ کے 2،2، جنوبی افریقا اور افغانستان کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جب کہ اس ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے۔

بہترین ون ڈے کھلاڑی:

فوٹو: بشکریہ کرک انفو

بہترین ایک روزہ ٹیم میں 2017 کے دوران 67.07 کی اوسط سے 872 رنز بنا کر بابراعظم نے جگہ بنائی جب کہ حسن علی نے 2017 کے دوران ون ڈے میچز میں 17.04 کی اوسط سے سب سے زیادہ 45 وکٹیں حاصل کیں اور بہتری بولر قرار پائے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2017 کے دوران ایک روزہ میچز میں 76.84 کی اوسط سے 1460 رنز بنا کر نمایاں رہے اور وہ کرک انفو کی تشکیل دی گئی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جب کہ بھارت کے ہی روہت شرما نے ایک سال کے دوران 1293 رنزبنائے اور وہ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا 557 رنز اور 31 وکٹوں، جسپرت بھمبرا 39 وکٹوں اور بھونیشور کمار 28 وکٹوں کے ساتھ بہترین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کے بین اسٹوک اور جوائے روٹ جب کہ جنوبی افریقا کے کوائنٹم ڈی کوک اور افغانستان کے راشد خان بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی

فوٹو: بشکریہ کرک انفو

بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں پاکستان کے صرف حسن علی شامل ہیں جب کہ اس ٹیم میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔

بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس، سنیل نارائن اور کیون پولارڈ شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے برینڈم میکولم، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، بھارت کے روہت شرما، اور جسپرٹ بھمبرا، انگلینڈ کے جوس بٹلر، آسٹریلیا کے ڈین کرسچن اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں۔

بہترین ٹیسٹ کھلاڑی:

فوٹو: بشکریہ کرک انفو

کرک انفو کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ بہترین کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں آسٹریلیا کے 3، جنوبی افریقا، بھارت اور بنگلہ دیش کے 2،2، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں بننے والی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو بطور اوپنر رکھا گیا ہے جب کہ مڈل آرڈر میں چتیسور پجارا، ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور شکیب الحسن ہیں، مشفق الرحیم کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا۔

بولنگ کے شعبے کے لئے آسٹریلیا کے نیتھن لیون، جنوبی افریقا کے کگیسو رابادا، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!