کولمبیامیں فٹبال ٹیم کا استقبال ،لاکھوں شہری سڑکوں پر آگئے


بگوٹا (سپورٹس لنک رپورٹ)کولمبیا کے لاکھوں شہری فٹبال ورلڈ کپ کھیل کر وطن واپس پہنچنے والی ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے بگوٹا کی سڑکوں پرآگئے ۔کولمبیا کی ٹیم گزشتہ روز ماسکو سے بگوٹا پہنچی تو ائیر پورٹ پر مداحوں کاجم غفیر تھا ،ٹیم کو2بسوں میں سوار کرکے شہر کا دورہ کرایا گیا اس دوران 2لاکھ سے زیادہ افراد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کیلئے سڑکوں پر موجود تھے ،ٹیم کے انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے ۔کولمبیا کو پری کوارٹرفائنل میں انگلینڈ نے ہرایا ،اس میچ میں متنازع فیصلوں پرمیچ دوبارہ کرانے کی دستاویز پر ایک لاکھ 90ہزار لوگوں نے دستخط کردئیے ہیں۔

error: Content is protected !!