کوچز 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کی فٹنس اورجدید تکنیکس ہر طرح کے مقابلوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کوچز 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس اور جدید تکنیکس پر بھرپور توجہ دیں، جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوچز کھلاڑیوں کو فٹ رہنے کی ٹپس دیں اور ان کا سٹیمنا بڑھانے کے لئے جدید تکنیکس کے مطابق تربیت دیں تاکہ نیشنل گیمز میں کھلاڑی فٹ رہیں اور کامیابی سمیٹیں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی 33ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کریں گے کہ پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے اور پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے حال ہی میں بہت سے سپورٹس ایونٹس منعقد کئے ہیں جس میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان ایونٹس کی بدولت کھلاڑی پراعتماد ہیں کہ وہ نیشنل گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں گے۔ تربیتی کیمپس میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باسکٹ بال، ٹینس، بیڈ منٹن، کراٹے، تائیکوانڈو، والی بال ودیگر کے تربیتی کیمپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔

error: Content is protected !!