کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سرپرستی میں یکم جنوری سے شروع ہونیوالے کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، اس سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہفتہ کے روز ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کوچنگ کیمپ کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، ڈی ایس او ملتان رانا ندیم انجم، ڈی ایس اوراولپنڈی ملک وقار، ڈی ایس او سرگودھا منظر فریدشاہ و دیگر بھی موجود تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ نے کہا کہ نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اہم اقدامات کررہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لئے مختلف پروگرام تربیت دیئے ، اس سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب یکم جنوری سے 30جنوری تک کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب کے نام سے 7مختلف کھیلوں کے تربیتی کیپ مختلف شہروں میں لگائے جارہے ہیں، ان میںہاکی، میٹ ریسلنگ، اتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، پاور لفٹنگ، کبڈی اور والی بال شامل ہیں، ان کھیلوں کے کیمپ لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی شروع ہوچکے ہیں، جن شہروں میں یہ کیمپ لگائے جارہے ہیں وہاں کے ڈویژنل سپورٹس افسران بھرپور تیاری کررہے ہیں، تمام ڈی ایس اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تربیتی کیمپس کے لئے بہترین انتظامات کریں اور کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے ان کیمپ کا انعقاد سنگ میل ثابت ہوگا، کیمپ میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے۔


ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے 8سال بعد سالانہ سپورٹس کیلنڈر جاری کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں انٹر تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جاچکے ہیں ،انٹر تحصیل سطح پر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آیا، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ضلع کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا دوسرا مرحلہ بھی یکم جنوری سے شروع ہورہا ہے، کوچز کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دیں اور ان کے ٹیلنٹ کو پالش کریں۔

error: Content is protected !!