کوچنگ یا سلیکشن کمیٹی میں سے ایک کاانتخاب کرنا پڑا تو مصباح الحق کیا کرینگے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فٹنس کیمپ کے کمانڈنٹ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں، ابھی انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کےلئے اپلائی نہیں کیا ہے اور تمام تر توجہ کیمپ پر ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصدکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانا اور اچھے کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے جب کہ کپتان کے بارے میں فیصلے کا اختیار صرف بورڈ کے پاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کاانتخاب ڈومیسٹک میچز میں کارکردگی پر ہو گا لیکن سلیکشن میں صرف فٹنس نہیں ٹیم کی ضرورت بھی مدنظر رکھنی ہوتی ہے۔مصباح نے کہا کہ کوچنگ اورسلیکشن کمیٹی میں سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا تواس کے لیےاستخارہ کرونگا۔

error: Content is protected !!