کپتان رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بطور کپتان پرفارمنس سے مطمئن ہوں، کپتانی پر قائم رکھنے کے میرے فیصلے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے،کرکٹ ٹیم کا کپتان بورڈ نے بنایا تھا اور وہ ہی فیصلہ کرینگے کہ کیا کرنا ہے،بھارت کیخلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے لیکن انگلینڈ کیخلاف اچھا کم بیک کیا۔سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا نہیں کھیلے، بھارت کیخلاف میچ کے بعد کا ہفتہ بہت سخت تھا،اس کے بعد پوری ٹیم کو بٹھا کرمیٹنگ کی اور سب نے اپنی اپنی رائے دی۔انہو ں نے کہا کہ ورلڈکپ کے آخری 4 میچز میں ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا وہ شاندارتھا،ٹیم میں شامل جونیئر،سینئرز تمام کرکٹرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی۔سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ پہلے ہی میچ میں رن ریٹ بہت زیادہ گرگیا تھا،ٹیم نے کوشش کی تھی کہ جہاں موقع ملے اچھی طرح سے میچ جیتیں جب آپ برا کھیلتے ہیں تو تنقید ضرور ہوتی ہے، مانتے ہیں کہ پہلے 5 میچز میں بہت برا کھیلے، ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا سب کو ہوتا ہے ٹیم میں گروپ بندی کی بات درست نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے دو دن کا بریک لیا اور پھر اس کے بعد اچھی پرفارمنس سے آغازکیا ، بد قسمتی سے رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں نہ جا سکے اور بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ شروع کے میچز میں کیچ ڈراپ ہوئے لیکن آخری میچز میں مشکل کیچ بھی پکڑے آخری میچز میں ٹیم نے اچھی کا ررکردگی دکھا ئی اور ہم نے جیت سے ہی اختتام کیا شعیب ملک کو الو داعی میچ نے دینے کے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں نمائندگی نہ ملنا افسوسناک ہے اور انہیں نمائندگی اس وجہ سے نہیں مل سکی کہ ویننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہتے تھے جس کے باعث شعیب ملک کو موقع نہیں مل سکا۔ایک اور سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا حارث سہیل اچھی فارم میں ہیں اس لیے میں نیچے کے نمبر ز پر کھیل رہا تھا ویسا بھی میں نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ میں پا نچواں نمبر پر ہی کھیلو ں گا ۔

error: Content is protected !!