کپتان سرفراز احمد کے سی ٹی سکین کی رپورٹ تسلی بخش قرار


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنہیں آسڑیلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران آسڑیلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک کی گیند کلائی پر لگی تھی اور اس کے بعد انہیں سر پر بھی گیند لگی تھی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی چوٹ زیادہ شدید نوعیت کی نہیں ہے اور وہ بہت جلد اس تکلیف سے نجات پا لینگے، تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو گزشتہ روز چکر آنے کی شکایت پر ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے ان کا سی ٹی سکین کیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ایک دو روز مکمل آرام کے بعد وہ اس تکلیف سے نجات حاصل کرلینگے، سرفراز کے باہر ہونے پر صبح سویرے پاکستان اے ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو دبئی سے ابوظہبی طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح 6 بجے محمد رضوان کو دبئی میں نیند سے جگا کر ابوظہبی جانے کی ہدایت کی گئی۔

error: Content is protected !!