کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ دہلی بوائز اور شمیل سی سی کو اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کے فیصلے ہوگئے۔ دہلی بوائز نے گذری فائٹر کو 6وکٹوں سے ناکام کیا۔ اسد الحق نے 85رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ رجب رئیس کی 4وکٹیں بھی کارامد رہیں۔ ابرار انصار 40رنز رائیگاں گئے۔شمیل سی سی نے معین خان سی سی کو باآسانی 8وکٹوں سے گرفت کرلیا۔ رانا آدرش اور رضوان غوری نے 45,45رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یکطرفہ بنادیا۔کے جی اے گراؤنڈ پر گذری فائٹر نے 19.2اوورز میں 178رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ ابرار انصار نے 40، محمد شمیر نے 33،محمد عامر نے 27اور محمد جنید نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔ رجب رئیس نے 32رنز کے عوض 4کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ شہباز افسر نے 2مہرے کھسکائے۔دہلی بوائز نے 18.3اوورز میں 4وکٹوں پر 179رنز بنا کر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا۔ اسد الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور85رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میںکلیدی کردار ادا کیا۔ فرمان یوسف نے 32،شہباز اختر نے 23اور طلحہ عابد 19رنز کا حصہ ڈالا۔ محمد شاہ میر، عبدالہادی اور زنیر علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ معین خان اکیڈمی گراؤنڈ پر معین خان سی سی نے مقررہ 20اوروز میں 9وکٹوں پر 160رنز اسکور بورڈ پر لگائے ۔ سرفراز نے 49رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محب ملک 25‘ریحان خان اورنجیب نے 21,21رنز اسکور کئے۔ راجہ ارسل اور منان نے 2,2وکٹیں اڑائیں۔ شمیل سی سی نے 2وکٹ کھوکر مطلوبہ ہدف کویقینی بنالیا۔ جب 2وکٹوں پر 161رنز جوڑے گئے۔ رانا آدرش اور رضوان غوری نے 45,45رنز اور علی مہر نیت 39رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنادیا۔ مہاروف عزیز اورعدنان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

error: Content is protected !!