کھتری کرکٹ‘ لائنز ایریا جیم خانہ اور حسنین سی سی حریف ٹیموں کیخلاف سرخرو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں لائنز ایریا جیم خانہ نے خلیل سی سی کو 89رنز سے شکست دے دی جبکہ حسنین سی سی کو سپر اسٹار کیخلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیموں کے معصوم علی اور فرید آغا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اسرار احمد نے 10رنز پر 5کھلاڑیوں کو چلتا کرکے لائنز ایریا جیم خانہ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد رمیز کی نصف سنچری خلیل سی سی کے کام نہ آسکی۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ (گلبرگ) پر لائنز ایریا جیم خانہ نے پہلے بیتنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 195رنز بنائے۔ معصوم علی نے 4 چھکوں اور2چوکوں کی مدد سے 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔آغا صفدر بھی 38رنز میں 4چھکے اور ایک چوکا لگانے میں کامیاب رہے۔محمد علی نے 2چوکے لگا کر 30رنز جبکہ زید امیر کے 24رنز 3چوکوں پر مشتمل تھے۔محمد زین ،صادق خان، یاسر آفریدی اور محمد عادل کو ایک ایک وکٹ ملی۔خلیل سی سی کی پوری ٹیم جوابی اننگزمیں 16.2 اوورز میں 106رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد ناصر 41رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ دوران اننگز انہوں نے 6چوکے اورایک چھکا لگایا۔عرفان اعوان کے 23رنز میں 3چوکے شامل تھے۔صادق خان نے 20رنز 2چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت اسکور کئے۔اسرار احمد نے 10رنز پر 5بیٹسمینوں کا شکار کیا۔ امان اﷲ نے 11اور نہال رشید نے 13رنز کے عوض 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز غلام محمد اور محمد جاوید جبکہ آفیشل اسکورر محمد منہاج تھے۔کے جی اے گراؤنڈ پر سپر اسٹار سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 157رنز اسکور کئے۔ محمد رمیز 57رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔شاہ رخ خان نے 35، ظفر مگسی اور شہزاد شاہ نے 13,13رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ راشد اسلم نے 28رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔حسنین سی سی نے جوابی اننگز میں 19ویں اوورز میں 4وکٹوں پر 160رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ فرید آغا نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور 75رنز اسکور کئے۔ حمزہ عزیز نے 31اور اسامہ ایوب نے 25رنز کی زمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ بقائی خالد نے 20رنز کے عوض 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز محمد یونس اور جاوید جعفری تھے۔

error: Content is protected !!