کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف بس کے ساتھ کیا ہوا؟شدید شرمندگی کا سامنا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف بس کی چابیاں گاڑی کے اندر ہی رہ گئیں، لاک ماسٹر کو منگوا کر گاڑی کا دروازہ کھولا گیا۔اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ سے قبل اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف کوچ کی چابیاں گاڑی کے اندر ہی رہ گئیں۔نیشنل سٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر کھڑی گاڑی کو سائڈ پر ہٹانے کیلئےلاک ماسٹر کو منگوایا گیا جس نے بلٹ پروف کوچ کے دروازے کا لاک کھولا جس کے بعد گاڑی کو وہاں سے ہٹایا گیا۔

error: Content is protected !!