کھٹمنڈو ٹی 20 سپیشل ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ،نامزدگی پر اشتیاق حسین کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مبارکباد

ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے کھٹمنڈو T-20 سپیشل ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نامزدگی پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کرکٹر اشتیاق حسین کو مبارکباد دی اور انہیں کھٹمنڈو روانگی سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر چیک پیش کیا۔ T-20 ویل چیئر ٹورنامنٹ یکم تا چھ مئی 2019تک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہو گا۔سپیشل کرکٹر اشتیاق حسین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کی اور ان سے خصوصی افراد کی کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تمام خصوصی افراد کے لیے سود مند ہے اور ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کو کھیلوں میں شرکت کے لیے ہر ممکن مواقع اور سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھٹمنڈو ٹورنامنٹ میں اشتیاق حسین کی شرکت سے ملک و قوم کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کا نام بھی روشن ہو گا۔

error: Content is protected !!