کھیلوں کو آباد کرنا ہماری ذمہ داری ہے،شہریار آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہماری ذمہ داری ہے موجودہ حکومت اس حوالے سے اپنی حکمت عملی بنا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے سنہری دور کا آغاز ہوگا اور نہ صرف پاکستان کر کٹ ، ہاکی اور اتھلیٹکس بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا ، بد قسمتی سے گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان نے کر کٹ ،ہاکی ،سکواش اور اتھلیٹکس میں اپنا مقام کھویا ہے اسکی جہاں ایک بڑی وجہ ایڈ منسٹر یٹیو مسائل ہیں وہیں کھلاڑیوں میں لگن کی کمی بھی ہے انہوں نے کہا کہ میں خود فرسٹ کلاس کرکٹررہا، اپنی یونیفارم کوعزت دیتاتھا، جوقومیں اپنی ذات سے جڑی چیزوں کوعزت نہیں دیتیں وہ ختم ہوجاتی ہیں۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 49 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کھلاڑیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ انہیں مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے کھیل پر بھر پور توجہ دیتے ہوئے عالمی سطح کی پرفارمنس کو اپنا ٹارگٹ بنائیں اور اسے حاسل کرنے کے لئے اپنی بھر پور انرجی صرف کرنے کے بعد اپنے رب سے امید رکھیں اور اپنا تعلق صرف اپنے خالق سے جوڑیں، انشاء اللہ انہیں ضرور کامیابی ملے گی ،انہوں نے کہا کہ نوجوان کو چاہئے کہ وہ منفی سرگرمیوں سے بچیں اورمثبت سوچ اپنائیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل ملکوں کے اندر کمونٹیز کو جوڑتے اور عالمی سطح پر ملکوں کے لئے نیک نامی کا باعث بنتے ہیں. جب کوئی ہاکی کا کھلاڑی گول کرتا ہے تو یہ بات کوئی نہیں دیکھتا کہ وہ سنی، شیعہ، سندھی، پنجابی یاگلگتی بلکہ اس کی پہچان پاکستان ہوتی ہے، اور جب ہم سفارش کی بنیاد پرکھلاڑی آگے بھیجتے ہیں تو پھر جیتے ہوئے میچ بھی ہار جاتے ہیں۔ ہمیں اپنے اندر ٹرانسپرینسی اور عاجزی لاناہوگی اورنیک نیتی سے متحد ہوکر اپنے ملک کیلئے کام کرناہوگا۔

error: Content is protected !!