کیا جان سینا پاکستان آرہے ہیں؟

پاکستان میں ریسلنگ کو فروغ دینے کیلئے دنیا کے بڑے ریسلرز کے بعد معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کی مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان میں پہلی بارآ رہے ہیں اور تمام سکیورٹی اداروں کی جانب سے جان سینا کو بہتر سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی باڈی بلڈر کائی گرین ٹام نے پاکستان کا دورہ کرکے پرامن پاکستان کی ضمانت دی تھی ۔

error: Content is protected !!